Saturday, January 5, 2019

ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، اس دوران وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔

محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی اور عمران خان ابوظبی کے ولی عہد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابو ظبی کے ولی عہد سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، محمد بن زید النہیان اور پاکستانی قیادت کے درمیان پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے امور زیر غور آئیں گے۔

یاد رہے گذشتہ برس 19 نومبر کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد شیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سےملاقات صدارتی محل میں ہوئی، جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FaGEp6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times