بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ایک گاؤں سرناریسمی میں 24 گھنٹے سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ مقامی آبادی پر گر گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹنوں من وزنی مٹی کا تودہ گرنے سے گاؤں کے 30 گھر ملبے تلے دب گئے۔ ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،گاؤں کے 34 رہائشی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ متاثرہ گاؤں سے 60 افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس انڈونیشیا کو دو ہلاکت خیز سونامی کا سامنا رہا، ستمبر میں زلزلے کے بعد آنے والے سونامی میں 2 ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے جب کہ 25 دسمبر کو آنے والے سونامی نے 500 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RsZHk1
0 comments: