Wednesday, January 23, 2019

نیپیئر: نیوزی لینڈ آؤٹ کلاس، بھارت پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فاتح

نیپیئر: نیوزی لینڈ آؤٹ کلاس، بھارت پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فاتح
بھارتی ٹیم نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بھی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

نیپیر کے مک لین پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

ابتدا میں ہی 18 کے مجموعی اسکور پر بھارتی باؤلر محمد شامی نے نیوزی لینڈ کی بہترین اوپننگ جوڑی جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل اور کولن منرو کو آؤٹ کرکے کیوی ٹیم کی شکست کی بنیاد رکھی۔

اسپنر کلدیپ یادیو اور یوزویندر چاہال نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیوی بیٹسمینوں کا سر اٹھانے نہ دیا اور وقفے وقفے سے وکٹیں اڑاتے رہے جنہوں نے بالترتیب 4 اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تاہم وکٹ کی دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھارتی باؤلنگ کا اکیلے ہی مقابلہ کرتے نظر آئے اور 64 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 157 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

بھارتی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 156 رنز کا ہدف ملا جو اس نے شیکھر دھوان کے 75 اور ویرات کوہلی کے 45 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 35ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرنے پر محمد شامی کو مین آف دی میچ قرار دیا ہے۔

میچ کے دوران ایک منفرد واقعہ اس وقت پیش آیا جب سورج کی کرنوں نے بھارتی بلے بازوں کو پریشان کیا جس کے بعد انہوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔

امپائرز نے سورج کی کرنوں کا جائزہ لیتے ہوئے میچ کو روک دیا، تاہم کچھ دیر بعد بھارتی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے 156 رنز کا ہدف ملا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بھارتی ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بھارت نے آسٹریلیا کو 4 میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دے دی تھی جبکہ اس کے بعد ون ڈے سیریز بھی 1-2 سے اس کے نام رہی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MqaSoF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times