
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔ عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر دی اور اس روز تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے 3 رینٹل پاور منصوبوں گلف، ریشماں اور ینگ جن کے ریفرنس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے یہ کیس زیر سماعت ہیں لیکن کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھی ؟ وکلاء صفائی نے بتایا کہ کچھ قانونی عمل کی وجہ سے ان کیسز میں پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔
راجہ پرویز اشرف کے وکلاء نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست سننے کی استدعا کی تو جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کی استثنیٰ کی درخواست دیکھ لیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HoT5PY
0 comments: