Wednesday, January 30, 2019

سانحہ لوارلائی کے 7 شہدا کی نماز جنازہ لورالائی کینٹ میں ادا کر دی گئی

سانحہ لوارلائی کے 7 شہدا کی نماز جنازہ لورالائی کینٹ میں ادا کر دی گئی
قومی پرچموں میں لپٹے تابوت، سانحہ لوارلائی کے 7 شہدا کی نماز جنازہ لورالائی کینٹ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی پولیس، دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ دوسری طرف شہر میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف شہر میں ہڑتال ہے۔ تمام چھوٹے، بڑے تجارتی مراکز بند اور سڑکوں پ ٹریفک معمول سے کم ہے۔

نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ شہید ہونے والےایک شہید کی تدفین قلعہ سیف اللہ اور ایک کی جعفر آباد میں ہوگی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام ہمارے ساتھ ہیں۔

دوسری طرف دہشت گرووں کے بزدلانہ حملے کے خلاف لورالائی میں تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Gamr2f

0 comments:

Popular Posts Khyber Times