Sunday, January 27, 2019

موٹروے پولیس نے شہید انسپکٹر کے لواحقین کے لیے 75 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا

 آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے شہید انسپکٹر احسان کے لواحقین کے لیے 75 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے
موٹروے پولیس نے شہید انسپکٹراحسان کے لواحقین کے لیے 75 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات محکمہ برداشت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے شہید انسپکٹر احسان کے لواحقین کے لیے 75 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے لواحقین کو ہر ماہ پنشن کے علاوہ خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات محکمہ برداشت کرے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل موٹروے پر چکری انٹرچینج کے قریب تیز رفتار دو ٹرالر آپس میں ٹکرائے جس کے بعد ایک بے قابو ہو کر موٹروے پولیس وین پر چڑھ گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثے میں انسپکٹراحسان جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر صبور الہیٰ شدید زخمی ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TnpuIl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times