سانحہ ساہیوال میں بڑی پیش رفت، گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ عینی شاہدین اور موبائل فوٹیجز بنانے والے کل شہادتوں کیلئے طلب، گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ بھی اگلے ہفتے کرائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کو کل 11 بجے تھانہ یوسف والا طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا گیا۔ عینی شاہدین کل ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت اور ویڈیو فوٹیج پیش کریں گے۔
دوسری جانب سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی اہلکاروں کو سیشن کورٹ میں جج کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انھیں سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔
ساہیوال واقعے میں ملوث 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جن میں سے صرف 6 کو گرفتار کیا گیا۔ آئندہ ہفتے گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DB89pv
0 comments: