Sunday, January 27, 2019

عدالتی احکامات میں کسی نے 5 سو شادی ہال گرانے کا آرڈر نہیں دیا: فردوس شمیم نقوی

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شادی ہال ہٹانے کے لیے آرڈرکیسے پاس ہوئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ایس بی سی اے کوٹھیکے پردیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چوربیٹھے ہیں، ایس بی سی اے میں پہلے منظورکاکا تھے اب افتخارقائمخانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی نےاستعفے کا اعلان کیا، چیلنج کرتا ہوں سعیدغنی، وسیم اختراستعفیٰ دیں پھرمیں دوں گا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شادی ہال ہٹانے کے لیے آرڈرکیسے پاس ہوئے، کوئی بلڈنگ ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیرنہیں بنائی جاسکتی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چوربیٹھے ہیں، تمام چوروں کوسندھ حکومت نے فرارکرایا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عدالتی احکامات میں کسی نے 5 سو شادی ہال گرانے کا آرڈر نہیں دیا، کراچی میں کل کاروباری حلقوں میں بے چینی پیدا کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FQa4Jj

0 comments:

Popular Posts Khyber Times