Friday, January 4, 2019

پشاور میں گاڑی میں دھماکہ: 4 افراد زخمی

 پشاور میں گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے
صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 دھماکہ پشاور کے علاقے صدر کالا باڑی میں کھڑی گاڑی میں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں کی جاسکی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AvDOXL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times