آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی عائد کی جس کے بعد وہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقایا میچز سمیت تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد پر لگائی گئی پابندی کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔
JUST IN: Pakistan captain Sarfaraz Ahmed has been handed a four-match suspension for breaching ICC's Anti-Racism Code.
— ICC (@ICC) January 27, 2019
DETAILS ⏬https://t.co/7lCs3FiYpp pic.twitter.com/OWpwV6lJ4w
آئی سی سی نے سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کپتان 'آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ' کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق سرفراز کو نسل پرستی کے خلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی اور یہ تعلیمی پروگرام کب اور کہاں ہوگا اس کے لیے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ رابطے میں رہیں گے۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ریچرڈسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے رویے پر آئی سی سی 'زیرو ٹالیرنس' کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سرفراز احمد نے اپنے ایکشن پر سب کے سامنے معافی مانگی اور اپنے کیے پر افسوس کا اظہار کیا اس وجہ سے اُن پر کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل فیلوک وایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔
سرفراز احمد نے اپنے جملے پر کھلاڑی سے معافی مانگی اور انہیں اینڈوائل فیلوک وایو نے معاف بھی کیا تاہم اس کے باوجود آئی سی سی نے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی لگادی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ukji3w
0 comments: