
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان دھماکے کے بعد دب گئی، سونے کے کان میں موجود 40 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔
امدادی ادارے نے کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 15 کان کنوں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، ملبے میں اب بھی کچھ کان کنوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
طالبان نے 15 سرکاری اہلکاروں کو اغوا کرلیا
دوسری جانب طالبان جنگجوؤں نے صوبے فراح سے 15 سرکاری اہلکاروں کو اغوا کرلیا، مغویوں کو پشت رُود لے جایا گیا ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔
افغان نیشنل فورسز کا طالبان کی جیل پر چھاپہ، 12 قیدی رہا
جواب میں افغان نیشنل فورسز نے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کی ایک جیل پر چھاپہ مار کر ایک درجن کے قریب قیدیوں کو رہا کرالیا۔ طالبان نے یہ جیل ہلمند کے ضلع نہرِ سراج میں بنا رکھی تھی۔
پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک
ادھر صوبے سمنگاہ میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 3 اہلکار زخمی ہیں۔ حملے کے بعد جنگجو اپنے ہمراہ سرکاری اسلحہ بھی لے گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2C99kLg
0 comments: