Monday, January 28, 2019

صوابی کے علاقے سوڈھیر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

صوابی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
صوابی کے علاقے سوڈھیر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح سویرے سرفراز خان اپنے بچوں کے ہمراہ سو رہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت سوئے ہوئے خاندان پر آگری، جس کے نتیجے میں سرفراز کی بیوی، 11 سالہ بیٹی مروہ، ڈھائی سالہ ماہ نور اور 12 سالہ بیٹا عطاء اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سرفراز خان اور 6 سالہ بیٹا دانش شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CRDLG9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times