
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کتیرا سیکٹرز میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں 3 بھارتی سپاہی ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ بھارتی چوکی کوپہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FAkU62
0 comments: