
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے نئی زیر تعمیر جیل کے قریب ایک مکان میں پناہ لی، جہاں فائرنگ سے مکان کا مالک شاہد بھی جاں بحق ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر اسلام، کلایہ بم دھماکے سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس 23 نومبر کو قبائلی علاقے لوئر اورکزئی کے کلایہ بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VWpaSn
0 comments: