Sunday, January 20, 2019

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے
بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور قابض بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اس دوران قابض فوج اور کشمیریوں کے دوران جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جب کہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FNpSM7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times