Monday, January 14, 2019

سی ٹی ڈی کی فیصل آباد میں کارروائی،علی حیدرگیلانی کےاغوا میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی شناخت عدیل اورعثمان کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک امریکی شہری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغوا سمیت کئی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد ڈی گراؤنڈ کے قریب 2 پولیس افسران کو بھی شہید کیا تھا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sB9KFT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times