Wednesday, January 23, 2019

نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27 جنوری کو لاہور پہنچےگی

نیپال ویمن ٹیم کی لاہور آمد
نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27 جنوری کو لاہور پہنچے گی،ْ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 29 سے 5 فروری تک کھیلی جائیگی ۔

پاکستانی ٹیم ٹیم میں بی ون کیٹگری کی صبا گل ،ْ اقصیٰ عارف ،ْ بشریٰ ظہور ،ْ سمیہ ممتاز اور انیلہ شہزادی (وائس کیپٹن) جبکہ بی ٹو کیٹیگری کی سعدیہ خالد ،ْ مہوش رفیق ،ْ نمر ا رفیق ،ْ رابعہ جاوید ہاشمی (وکٹ کیپر)،ْ نشاء بخش ،ْ بسما حسین اور بی تھری کیٹیگری کی طیبہ فاطمہ ،ْ رابعہ شہزادی (کپتان) ،ْ کرن رفیق اور ارم شہزادی شامل ہیں۔

سیریز میں شرکت کیلئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم 27 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FJkpGX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times