Tuesday, January 15, 2019

لاہور ہائی کورٹ: بسنت منانے پر 24 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم

بسنت کا تہوار
لاہور ہائی کورٹ نے بسنت منانے کے اعلان پر حکومت پنجاب کو 24 جنوری تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بسنت منانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت پنجاب بسنت نہیں منا رہی، معاملے پرکمیٹی بنا دی ہے۔

دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بسنت خونی شکل اختیار کر گئی جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی، جس تفریح سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو اس کی اجازت خلاف آئین ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے بسنت منانے کے اعلان پرپنجاب حکومت کے خلاف درخواستوں پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دے دی

یاد رہے کہ 18 دسمبر 2018 کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور کی سول سوسائٹی اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ، اس بار لاہور کے عوام بسنت ضرور منائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوگیا ہے کہ بسنت منائی جائے گی، 8 یا 10 رکنی کمیٹی ایک ہفتے میں بسنت کے منفی پہلوؤں پر قابو پانے سے متعلق تجاویز دے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CjazaC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times