
صدر مملکت نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ہر چیز میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے، اٹھارویں ترمیم کا مقصد صوبوں کو خود مختار کرنا تھا تاہم کچھ معاملات میں وفاق کی برتری رہنی چاہیے اگر کسی صوبے کی استطاعت میں کمی ہے تو اسے پورا کیا جاسکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو آئین سے باہر کوئی کام نہیں کرنا چاہیے اور کسی کو آئین سے بالا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے جس پر جو الزام لگے وہ اس کی صفائی دے لیکن یہاں جس پر الزام لگتا ہے وہ سیاسی انتقام کا شور مچانے لگ جاتا ہے حالانکہ نیب قانون کے تحت صرف سوال کرتا ہے کہ آمدنی سے زیادہ اثاثے کیسے بنائے؟
صدر عارف علوی نے کہا کہ سندھ حکومت کو سب سے زیادہ ڈیلیور کرنا چاہیے، سندھ میں زیادہ رہا ہوں وہاں کے حالات کو قریب سے جانتا ہوں ، سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر کام کرے اور وفاق بھی سندھ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
علی رضا عابدی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ میں نے مقتول کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، مجھے بتایا گیا ہے کہ قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ts5gfY
0 comments: