الجزیزہ میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست میں رواں کے ماہ میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کو سوائن فلو کی تشخیص ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ سوائن فلو (ایچ ون این ون) متعدی مرض ہے جو انسان سے انسان میں منتقل ہوجاتا ہے اور بھارت میں گزشتہ برس سوئن فلو سے 11 سو افراد ہلاک اور 15 ہزار کے طبی ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
راجستھان کے محکمہ ہیلتھ کے مطابق یکم سے 17 جنوری کے دوران تقریباً 40 اموات ہو چکی ہیں۔
راجستھان کے ضلع جودھاپور میں سوائن فلو سے سب سے زیادہ یعنی 16 اموات ریکارڈ ہوئی اور 225 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں رواں ماہ 2 افراد کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے مطابق نئی دہلی میں 13 جنوری تک 168 رپورٹ کیس ہوئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ بھارت میں نئی دہلی اور راجستھان سمیت مغربی اور شمالی حصہ میں دسمبر سے جنوری کی سردیوں میں سوائن فلو تیزی سے پھیلتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو کا شکار ہوگئے، تھے جس وجہ سے اداکار نے ایک ہفتے تک اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں تھی۔
عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کو اچانک پتہ چلا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ’ایچ ون این ون وائرس‘ میں مبتلا ہیں، جسے سوائن فلو بھی کہا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W1A7lE
0 comments: