Monday, January 21, 2019

حب کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

حب کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم، 13 افراد جاں بحق
بلوچستان کے علاقے حب میں ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ حب کے علاقے بیلا کراس کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا، دونوں گاڑیاں ٹکراتے ہی بس میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آ کر 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 16 زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی سی لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں مسافر بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، بس میں کل 29 لوگ سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس کے خفیہ خانوں میں ایرانی ڈیزل کے باعث آگ لگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FLVn9c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times