
ہنڈا کی اس نئی موٹر سائیکل کی لانچنگ تقریب آج لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں اس کی قیمت کا اعلان بھی کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ہنڈا سی بی 125 ایف کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی تعارفی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 9 سو رپے جبکہ اس کے سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 9 سو روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موٹر سائیکل پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی۔
ہنڈا کی نئی موٹر سائیکل میں ہوا سے ٹھنڈا ہونے والا 4 سٹروک او ایچ وی 125 سی سی انجن، خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ہیڈا لائٹ، سیلف سٹارٹ سسٹم، 5 گئیر ٹرانسمیشن اور سٹائلش گرافکس کے ساتھ فیول ٹینک کا نیا ڈیزائن دیا گیا گیا ہے۔ یہ موٹر سائیکل پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہنڈا سی بی 125 موٹر سائیکل کی تصاویر جاری کی گئیں تو اس کے شوقین افراد نے ملے جلے تاثرات دئیے، چند افراد نے نئے سٹائل کی تعریف کی جبکہ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن 125 ڈیلکس موٹر سائیکل سے ملتا جلتا ہے۔
صارفین کی دلچسپی کیلئے یاد رہے کہ اس موٹر سائیکل میں انجن بیلنسر نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں وائبریشن سی جی 125 کی طرح ہی ہو گی۔ اس کے علاوہ اس میں بٹری فلائی کاربوریٹر بھی موجود نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BYKAVP
0 comments: