Sunday, December 2, 2018

شفقت چیمہ اور عمر شریف کی انوکھی کہانی

شفقت چیمہ اور عمر شریف کی انوکھی کہانی
 پاکستان کے لیجنڈ اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ شوبز میری پہچان ہے فلمی کیریئر کا آغاز مشکل کرداروں سے کیا جس میں ایسے کردار بھی شامل ہیں جس میں جان جانے کا خطرہ تھا اداکاری کاجنون تھا والدین عالم دین بنانا چاہتے تھے،

شوبز کیریئر میں 940فلموں میں کام کیا جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں جو فنکا ر اپنے کام سے عشق نہ کرے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا،

عمر شریف شوبز کی دنیا کا وہ نام ہے جو صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی لمبی عمر اور صحت یابی کے لیئے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں،

کراچی میں اسٹیج ڈراموں کا بحران ختم ہونا چاہیے، اس کے لیے ان ڈائریکٹر و پروڈیوسر کا میدان میں آنا ضروری ہے جو اسٹیج ڈراموں میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں،

معروف ڈائریکٹر رائٹر اور پروڈیوسر زاہد شاہ نے کراچی کی رونقیں لوٹانے کے لیے مثالی کردار ادا کیا،

اسٹیج کی دنیا میں ان کی خدمات چمکتے ہوئے ستارے کی طرح ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی آمد پر نئی آنے والی فلم رونگ نمبر 2کی شوٹنگ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف پروڈیوسر و ڈائیریکٹر زاہد شاہ اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان ایکٹر احمد چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے،

معروف ایکٹر شقفت چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے زاہد شاہ کے نئے اسٹیج ڈرامہ( اسٹیشن) کا بے چینی سے انتظار ہے زاہد شاہ کے اسٹیج ڈرامے پیاری ماں ، امن کا چھکا ، بیٹی رانی ، عید کا چاند اور دیگر ڈرامے ایسے ہیں جو نہ صرف لازوال ہیں بلکہ انہیں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے زاہد شاہ نے اپنے اسٹیج ڈراموں سے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں لاتعداد نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا،

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فلم انڈسٹر ی میں نئے چہروں کی آمد خوش آئند ہے اور میری خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہئے انہوںنے مزید کہا کہ جس کے دل میں خوف خدا نہ ہو وہ انسان ہی نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DYeAUs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times