Thursday, December 13, 2018

وزیر خزانہ اسد عمر نے کسی بھی ایمنسٹی اسکیم کے امکان کو مسترد کردیا

وزیرخزانہ اسد عمر
وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومت کی جانب سے کسی بھی ایمنسٹی اسکیم دینے کے امکان کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا میری دلچسپی صرف یہ ہے کہ کون عوام کو ڈیلیور کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب زیادہ پڑھے لکھے لوگوں سے ملتا ہوں تو کہا جاتا ہے عمران خان سے کہیں کرپشن،کرپشن کہنا چھوڑ دیں اور عوام سے سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ اگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہو، کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، گزشتہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا تھا۔

ایمنسٹی اسکیم سے متعلق صحافی کے سوال پر اسد عمر نے شعر کا ایک مصرعہ پڑھا ’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘۔

اس کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت کسی بھی قسم کی ایمنسٹی اسکیم زیرغور نہیں۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 نکاتی ٹیکس اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں وہ دو فیصد جرمانہ اد کر کے ٹیکس ایمنسٹی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جب کہ ڈالر اکاؤنٹ پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرکے اسے رکھا جا سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GddJBZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times