Wednesday, December 19, 2018

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، پاکستان خطہ میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Gtx1D7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times