Sunday, December 23, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا

فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے
جنوبی افریقا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق محمد عباس اور شاداب خان کے ری ہیب کے عمل کے دوران کوئی بہتری نہیں آئی جس کے باعث محمد عباس باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کندھے اور شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اور دونوں کھلاڑی تین روزہ پریکٹس میچ میں بھی ایکشن میں نہیں تھے۔

شاداب خان کے بھی مکمل فٹ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سینچوریں میں شروع ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tay50t

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times