
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون پر بات چیت اور افغانستان میں امن اور سیاسی حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زلمےخلیل زاد نے وزیرخارجہ کو امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے۔
US Special Rep Amb Zalmay Khalilzad @US4AfghanPeace called on the FM. Amb Khalizad reiterated President Trump's desire to seek Pakistan's cooperation for peace and stability in #Afghanistan. The FM assured the US side of Pakistan's steadfast support for a negotiated settlement. pic.twitter.com/XIij5pZgG3
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) December 4, 2018
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QChZ1G
0 comments: