
معیشت اور توانائی امور کے بارے میں حکومت کے ترجمان ڈاکٹرفرخ سلیم نے کہاہے کہ ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے تاجروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کومالی طورپرمستحکم اور اقتصادی طورپرخودانحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔
ڈاکٹرفرخ سلیم نے کہاکہ حکومت نے برآمدی صنعت کی سہولت کے لئے فعال پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی منڈیوں میں برآمدات کاحصص بڑھانے کے لئے مصنوعات کی مسابقتی استعدادبہتربنانے پرتوجہ دی جارہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UI22Xd
0 comments: