ترکی کے وزیر انصاف عبدالحمید گل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک قانون کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں پاک ترک تعلیمی اداروں کے کنٹرول کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔
وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں حکومت کی سوچ واضح اور مثبت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R4IGgP
0 comments: