Monday, December 3, 2018

سرگودھا: مسلم لیگ ن کے رہنما کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد

سرگودھا: مسلم لیگ ن کے رہنما کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ٹیکنوکریٹ سعید نیازی کی اہلیہ کی جانب سے 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تنزیلہ نامی گھریلو ملازمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر کی مالکن عظمیٰ اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتی تھی، یہاں تک کہ 5 ماہ تک انہیں والدین سے ملنے بھی نہیں دیا گیا تھا۔

بچی کا کہنا تھا کہ سعید نیازی نجی بینک میں ملازم ہیں۔

تنزیلہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تنزیلہ پر بدترین تشدد کے بعد مالکان اسے جنرل بس اسٹینڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ تنزیلہ کی مالکن اسے گرم استری اور پائپ سے تشدد کا نشانہ بھی بناتی رہیں۔

تنزیلہ کے اہلِ خانہ نے تشدد کرنے پر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس تھانہ کینٹ میں تحریری درخواست جمع کروادی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BMr14a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times