Friday, December 28, 2018

صدر مملکت کا زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کراچی میں چاول برآمدکنندگان ایسوسی ا یشن کی تقسیم ایوارڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید فارمنگ اوربہتر زرعی پالیسی کے ذریعے پیداوارمیں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ صدرنے اچھی فصل کے لئے کاشتکاروں کومعیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق Seed Bank کے قیام کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ زراعت کے لئے پانی کی فراہمی میں قلت ایک بڑامسئلہ ہے جس پرموثرآبی نظم ونسق کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کی خواہشمند ہے اور وہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے کاشتکاروں کوتمام ضروری سہولیا ت فراہم کرے گی۔

انہوں نے چاول کی برآمدمیں اضافے کیلئے رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا۔بعدمیں صدرنے چاول کے نمایاں برآمدکنندگان اورکمپنیوں میں ایوارڈتقسیم کئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AmEv5E

0 comments:

Popular Posts Khyber Times