متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کرنا تو آتا نہیں تھا اب پتہ چلا ہے کہ ان کا حساب بھی کمزور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں اور تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کے لیے 49 ممبران کی ضرورت ہوگی'۔
انہوں نے کہا کہ صرف 6 سیٹوں کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔
جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے حالیہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں پوچھے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا، یہ جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے، ہم ماتحت عدالت میں اپنا کیس لڑیں گے، ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ صدر زرداری کے خلاف کتنے کیسز بنائے گئے وہ ان تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ اگر صدر زرداری اجازت دیں تو ہم پی ٹی آئی حکومت کو ایک ہفتے میں گراسکتے ہیں، صرف 6 سیٹ کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل نہ ہوں، وہ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ تبدیل ہو، سندھ حکومت گران کی ہر سازش کو ناکام کریں گے، سندھ کے عوام وزیراعلیٰ کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F1qU6D
0 comments: