
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں کین ولیمسن نے پچ کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کو ترجیح دی۔
اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے 24 رنز کی شراکت قائم کی تو ٹام لیتھم شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 236ویں کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیسٹ کیپ دی گئی، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Test Cap Number 236!@iShaheenAfridi makes his Test debut today.#PAKvNZ pic.twitter.com/kcOSBys883
— PCB Official (@TheRealPCB) December 3, 2018
نیوزی لینڈ کے خلاف 12 رکنی قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔
کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں اور یہ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکل حریف ہے تاہم دبئی ٹیسٹ کی جیت نے ہمارا حوصلہ بلند کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ua2pJD
0 comments: