
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ترکی کو ساڑھے تیس ارب ڈالر کے پیٹریاٹ فضائی اور میزائل دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دی ہے۔
دفاعی سیکورٹی تعاون کے ادارے کے مطابق محکمے نے ترکی کو ریڈ ارسیٹ ، کنٹرول سٹیشن اورلانچنگ اسٹیشنوں سمیت 80 پیٹریاٹ گائیڈڈ اور ساٹھ دیگر میزائلوں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ اس سے قبل اس سال نیٹو کے اتحادی ترکی کو روس کے تیار کردہ ایس 400 سسٹم کی خریداری سے روکنے کیلئے اسے REYTHEON کمپنی کے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی ممکنہ فروخت پر کام کررہا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UXdCxJ
0 comments: