Friday, December 28, 2018

نیو یارک کی سڑک بانی پاکستان کے نام سے منسوب

نیو یارک کی سڑک بانی پاکستان کے نام سے منسوب
امریکی میں بھی بانی پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف نکلے، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی کاوشوں سے نیویارک کی ایک سڑک قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کر دی گئی۔

بانی پاکستان برصغیر کی وہ سیاسی شخصیت جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا، قائد کی قائدانہ صلاحتیوں کے امریکن بھی معترف ہو گئے۔ امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو کی ایک سڑک قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہو گئی۔

امریکا کی جانب سے یہ سڑک پاکستان کی کمیونٹی کے لیے ایک تحفہ قرار دیا گیا۔ جب کہ مسلم کمیونٹی نے اسے اپنی طویل کوششوں کے نتیجے میں بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔’محمد علی جناح وے‘ کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RlcXqL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times