Wednesday, December 12, 2018

چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ

چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ
 چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں عامر کیبلز نے مریدکے ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،

تفصیلات کے مطابق سٹیگ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں مریدکے ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 26 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، وسیم فضل نے 39، عتیق الرحمن 24، خالد سلیم 22، مقصود احمد 20، عمر حسن 18 اور محمد افضل نے 22 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،عامر کیبلز کی طرف سے افتخار احمد نے 2/23، ریحان ریاض 2/27 اور ریحان رئوف نے 2/28 وکٹ حاصل کیں،

جواب میں عامر کیبلز نے 19.4 اورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا، ریحان ریاض 45، دستگیر بٹ 35، افضل شاہ 48 ناٹ آئوٹ اور طاہر مغل نے 25 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، محمد عاصم 1/28 اور محمد افضل نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zW46lL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times