
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے امن مذاکرات کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بحران یمن کے حل کے حصول تک امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئےانھوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں اہم نتائج حاصل ہوئے اور یمن کے صوبے تعز میں انسان دوستانہ امداد ارسال اور سہولیات فراہم کئے جانے سے اتفاق کیا گیا۔
گوترش نے کہا کہ یمن کے تقریبا دو کروڑ لوگوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے اسی طرح الحدیدہ بندرگاہ کے بارے میں اتفاق رائے ہونے اور پورے صوبے میں فائربندی کا اعلان کئے جانے کی خبر دی۔گوترش نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور جنوری میں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ یمن میں قیام امن کے لئے مکمل مفاہمت کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CcbAm9
0 comments: