Saturday, December 15, 2018

کرپشن الزمات پر مالدیپ کے سابق صدر کے بینک اکاؤنٹ منجمد

عبداللہ یاسین
مالدیپ کی عدالت نے کرپشن میں ملوث سابق صدر عبداللہ یاسین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی مقامی عدالت نے مالی بے ضابطگیوں کا سامنے کرنے والے سابق صدر عبداللہ یاسین کے قومی بینک اور اسلامی بینک میں موجود تمام کھاتے عدالتی فیصلہ آنے تک منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

صدر عبداللہ یاسین رواں برس ستمبر میں صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سابق صدر کے خلاف سرکاری فنڈ میں خورد برد کرنے کے الزامات کی تفتیش کا آغاز ہوا تھا۔

منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے مالدیپ کے انٹیلی جنس ادارے نے پولیس کو بھیجے گئے خط میں تفتیش کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ عبداللہ یاسین نے اکاؤنٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن کرکے انتخابی مہم کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

سابق صدر کی جماعت کے سینئر رہنما احمد نیہان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو انتخابی مہم کے لیے 1.5 ملین ڈالر کے فنڈز ملے تھے جسے سرکاری فنڈ میں خورد برد قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BpHyJZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times