
وہ آج پولیس لائنز اسلام آباد میں لوئر کورس کے17 ویں اور ابتدائی ریکروٹس کورس کے 32 ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمار ی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیوں کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
انہوں نے اسلام آباد پولیس کو عزت و وقار اور جدید سہولتیں فراہم کرکے ماڈل پولیس بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر مملکت نے کہا حکومت ملک سے منشیات اور قبضہ مافیا کاصفایا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے کی گئی ایک بڑی کارروائی کے دوران قبضہ مافیا سے تین سو ستاون ارب روپے کی اراضی سے غیرقانونی قبضہ ختم کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا نوجوان نسل کا روشن مستقبل محفوظ بنانے کےلئے منشیات کی عفریت کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا علاقے کو اسلحہ سے پاک بنانا ہمارا ہدف ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ملک کو عدم استحکام کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے اور کوئی اسے پامال نہیں کرسکتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R5OBkJ
0 comments: