Saturday, December 1, 2018

نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئ

نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئ
قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

 ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست بھیجی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد نیب لاہور نے انہیں ملاقات کی اجازت دے دی۔

نوازشریف کی درخواست پر انہیں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے کا وقت دیا گیا ہے، نوازشریف کل بروز اتوار شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جب کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور اہل خانہ کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، نیب مقدمات اور پارٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی نوازشریف نے شہبازشریف سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KLgicY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times