Wednesday, December 12, 2018

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید
قابض اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے اِذنا میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے 27 سالہ عمر حسن عوام کی جانب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی کمر میں کئی گولیاں پیوست ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج نے عمر حسن کو خون میں لت پت تڑپتا چھوڑ دیا۔ بعد ازاں فلسطینی طبی ٹیم کو اجازت دی گئی کہ وہ زخمی فلسطینی کو ہسپتال منتقل کرے۔ تاہم عمر حسن ہسپتال پہنچنے کے فوری بعد دم توڑ گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zUfYoj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times