Friday, December 14, 2018

پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں میدان سجائے گی

پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں میدان سجائے گی
پاکستان پیپلز پارٹی آج حیدرآباد میں بڑےجلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے، جس سے سابق صدر آصف زرداری،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،صوبائی وزرا جام خان شورو،ناصر حسین شاہ و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

جامشورو کے قریب کرن خان شورو میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے اسی فٹ چوڑا بیس فٹ لمبا اور دس فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال میں بیس بائی اسی فٹ کی سکرین بھی نصب کی جا رہی ہے۔

میڈیا کوریج کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے ساونڈ اور لائٹ کے انتظامات معروف ڈی جے کے ذمہ ہیں، جلسے سے پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے کے لئے جیالوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جبکہ شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگادی گئیں، اس کے علاوہ رہنمائوں کے خطاب کیلئے اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S81Hvm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times