Wednesday, December 5, 2018

سابق امریکی صدر بش سینئر کی آخری رسومات‌ آج ادا ہونگی

سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات
سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، ان کی ڈیڈ باڈی واشنگٹن میں آخری دیدار کےلیے رکھی گئی ہے۔

سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات آج واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ انہیں کل ٹیکساس میں ان کی صدارتی لائبریری میں دفنایا جائے گا۔

سابق صدر کی میت کو ایک تابوت میں آخری دیدار کیلئے کیپیٹل عمارت کے روٹندا ہال میں رکھا گیا ہے۔ جارج ایچ ڈبلیو بش 1989سے 1993 تک امریکا کے صدر رہے، ان کا سیاسی اور پبلک سروس کیریئر 40 برسوں پر محیط تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ARdhDm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times