
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 216 کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو ) میں منعقد کی گئی ، کانفرنس میں جیواسٹریٹجک انوائرمنٹ پرغور اور ایل اوسی سمیت مشرقی اورمغربی سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔
Safeguarding against external threats shall consolidate gains of CT ops which have put security situation of cty on +ive trajectory for socio-eco progress & dev.“Shall cont to sp state institutions for peace,stability & progress of country in best interest of people of Pak”,COAS. pic.twitter.com/nCxjQSfO15
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 13, 2018
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس نےایل اوسی سمیت مشرقی اورمغربی سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیا اور داخلی سیکیورٹی سے متعلق جاری آپریشنز پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس میں شرکاء نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے علاقائی سوچ کی اہمیت کواجا گرکیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کی حمایت پر اتفاق کیا گیا کہ افغان جنگ کےاختتام کیلئے تمام فریقین کی حمایت کی جائے گی۔
کانفرنس میں ملک کوتمام خطرات سےمحفوظ بنانےکےعزم کااعادہ کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے علاقائی کوششوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان کےعوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، پاکستانی عوام کےبہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی اور ملک کی ترقی،امن وخوشحالی کےلیےتمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Lji5qc
0 comments: