Friday, December 14, 2018

پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور

پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور
پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے رہنما اصولوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پولینڈکے شہرKatowice میں سالانہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ رہنما اصول ترقی یافتہ اور ترقی پذیرملکوں کے لئے مسابقت، شفافیت اور متعلقہ ذمہ داریوں پرمبنی ہونے چاہئیں۔

مشیر نے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ایٹمی توانائی کے استعمال سمیت پن بجلی، ہوا سے بجلی پیدا کرنے اور شمسی توانائی کے مقامی وسائل بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QPsVJM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times