تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے نیچے پرواز کررہی تھی، جہاز دو بار ٹیک آف کرنے کے بعد نیچے اُتارا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 چارگھنٹے بعد اسلام آباد پہنچی۔ جہاز میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید بھی سوار تھے۔
دوسری جانب اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ میں آگ لگ گئی، آگ بین الاقوامی آمد کے ہال میں لگی جس کے باعث فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا، امدادی ٹیموں نے شیشے توڑ کر پانی لاؤنج میں پھینکا تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچی تھی۔
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 263 لاہور سے ابوظہبی پہنچی تو اس کے انجن سے تیل بہنا شروع ہو گیا اور انجن بند ہو گیا۔
لینڈنگ کے دوران انجن نمبر ایک کے فلٹر پلانٹ کے 4 نٹ بولٹ اچانک ٹوٹ گئے تھے۔ طیارہ 400 فٹ کی بلندی پر تھا کہ اچانک کاک پٹ میں ایمرجنسی الارم بجنے لگے۔
لیکن طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی سے ایک انجن پر طیارے کو باحفاظت ائیر پورٹ پر اُتار لیا تھا۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 150 مسافر سوار تھے اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔
باکمال لوگ لاجواب سروس کا راگ الاپنے والی قومی ائیر لائن اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔
پی آئی اے کی غفلت کی وجہ سے کئی مرتبہ ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جہاں مسافروں کی جان کو کئی مرتبہ خطرہ لاحق ہوا ہے۔
پی آئی اے کی اکثر پروازیں انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ جاتی ہیں۔
جبکہ مسافر پی آئی اے کی خراب انتظامی صورتحال پر کئی مرتبہ عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VbdD1a
0 comments: