Tuesday, December 11, 2018

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے صوبائی رکن خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا، ڈپٹی سپیکر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے رولز انہیں اس بات کا اختیار نہیں دیتے۔

نیب کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے وفد نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کی۔

وفد میں وارث کلو، راحیلہ خادم حسین، بشریٰ بٹ، ملک ارشد اور دیگر لیگی ارکان اسمبلی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کو تحریری استدعا کی گئی کہ مسلم لیگ ن کے گرفتار رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو ایوان میں لانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

اس پر ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے رولز میں انہیں ایسے اختیارات حاصل نہیں، قومی اسمبلی میں سپیکر کے پاس ایسے اختیارات ہیں، مگر پنجاب اسمبلی کے رولز میں اس بات کی گنجائش نہیں، رولز جس بات کی اجازت دیں گے اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RRXA6c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times