
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب 100 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کے لیے ایک سنگ میل ہے۔
ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کیلئے ایک سنگ میل ہے۔۔#fingerscrossed #PakVsNZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2018
یاد رہے کہ یاسر شاہ کم میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بننے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں دو وکٹیں درکار ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UbzJ33
0 comments: