Saturday, December 29, 2018

ایف آئی اے کی اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش

ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش سپریم کورٹ میں جمع کروا دی
ایف آئی اے نے اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

ایف آئی اے نے کہا ہے نہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر اصغر خان کیس کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ایف آئی اے رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ فوجداری کارروائی کی جائے، جن سیاستدانوں پر الزام تھا، انہوں نے بھی رقم کی وصولی سے انکار کر دیا ہے جبکہ اہم گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

متعلقہ بنکوں سے پیسہ اکاونٹس میں جمع ہونے کا مکمل ریکارڈ بھی نہیں ملا، معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے اس لئے کیس کی فائل بند کر دی جائے۔

واضح رہے کہ اصغر کیس میں نواز شریف، شہباز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت نامور سیاستدانوں پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990 کے الیکشن میں پیسہ لیکر الیکشن میں دھاندلی کروائی، سپریم کورٹ نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SmjjDH

0 comments:

Popular Posts Khyber Times