Wednesday, December 5, 2018

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان کے دونوں اوپنرز کی ہانگ کانگ کیخلاف سنچریاں

ایمرجنگ ایشیا کپ
ایمرجنگ ایشیا کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی ہانگ کانگ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جب کہ دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات، بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ کر رہا ہے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو صاحبزادہ فرحان اور علی عمران نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں اور ٹیم کا اسکور 34 اوورز میں 204 رنز تک پہنچادیا، صاحبزادہ فرحان نے 13 چوکوں اور علی عمران نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ڈی ایچ اے گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں یو اے ای کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 'اے' میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے جب کہ گروپ 'بی' میں پاکستان، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی کے تمام 6 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ڈی ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zJaSLu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times